معروف سپورٹس کمپنی پوما کا اسرائیل کی فٹ بال ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان

اردو نیوز  |  Dec 12, 2023

سپورٹس کمپنی پوما نے اسرائیل کی قومی ٹیم کی سپانسرشپ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ بھی کہا ہے کہ اس کا تعلق حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ سے نہیں ہے، بلکہ یہ فیصلہ ایک برس پہلے ہی کر لیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے لکھا کہ اس جرمن کمپنی نے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کیا ہے اور اگلے سال ٹیم کو کِٹس بھی مہیا نہیں کی جائیں گی۔

 اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد بائیکاٹ مہم کی وجہ سے کئی برانڈ متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم پوما نے یہ فیصلہ اپنی وسیع حکمت عملی کے تحت مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔

اس کے علاوہ پوما اگلے سال سربیا کی قومی فٹ بال ٹیم کے ساتھ بھی سپانسرشپ ختم کرنے والی ہے، اور وہ تمام موجودہ اور مستقبل کے تعلقات کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

روئٹرز نے مزید تفصیلات کے لیے پوما کمپنی سے رابطہ کیا، لیکن تاحال اس کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More