ہزاروں سال پرانے قلعے ۔۔ جانتے ہیں قدیم زمانے میں ایسے قلعے کس مقصد کیلئے بنائے گئے تھے؟

ہماری ویب  |  Dec 11, 2023

ماضی میں بادشاہوں اور عسکری امور کیلئے مضبوط قلعے بنائے جاتے تھے، قدیم تہذیب میں ہزاروں سال پرانے مضبوط قلعوں کے آثار ملتے ہیں اور حال ہی میں ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کے قدیم ترین قلعوں کو دریافت کیا ہے جن کو 8 ہزار سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

امنیا1اور 2 نامی قلعے سائبیریا میں دریافت کیے گئے ہیں،ماہرین آثار قدیمہ نے ان قلعوں کے شواہد وہاں کی سطح پر موجود تلچھٹ، مٹی اور ملبے سے حاصل کیے جبکہ انہوں نے تیروں کے ٹکڑے بھی ڈھونڈے جو خطے میں پرتشدد تنازع کا عندیہ دیتے ہیں۔

جرمن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یورپ میں اس طرح کے اسٹرکچر تعمیر شروع ہونے سے صدیوں قبل یہ قلعے تعمیر ہوئے۔ان مقامات سے اکٹھے کیے گئے نمونوں کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ہزاروں سال قبل تعمیر ہوئے اور دنیا کے قدیم ترین قلعے ہیں۔

اس خطے میں 1987 سے 2000 کے دوران کھدائی کے دوران لکڑی کے جنگلے سے کی گئی حد بندی کے آثار بھی دریافت ہوئے تھے۔ماہرین کے مطابق دریائے امنیا کے ساتھ تعمیر کیے جانے والے یہ قلعے ممکنہ طور پر مچھلی کے شکار کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تعمیر کیے گئے تھے۔

اب نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ دریافت ہونے والے دنیا کے قدیم ترین قلعے ہیں، ایک دیوار کے اندر انہیں 10 گڑھوں کے آثار ملے جسے امنیا 1 کا نام دیا گیا ہے۔ دوسرے مقام پر قلعے جیسے اسٹرکچر کے باہر 10 جھونپڑے دریافت کیے اور اسے امنیا 2 کا نام دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More