نسلیں گزر گئیں لیکن ۔۔ آخر اس چولہے میں ایسا کیا ہے جس میں مسلسل 74سال سے آگ جل رہی ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 11, 2023

بھارتی ریاست راجستھان اپنی خوبصورت ثقافت اور زبردست کھانوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے،یہاں انواع اقسام کے پکوان پورے بھارت میں سب سے مختلف ہیں اور یہاں دودھ کی ایک ایسی دکان بھی ہے جہاں مسلسل 74سال سے چولہا جل رہا ہے اور کبھی بھی بند نہیں ہوتا۔

جودھ پور کے مرکز میں واقع دودھ کی دکان نسلوں تک ہانڈی کی آگ مسلسل جلتے رہنے کے دعوے کی وجہ سے کافی وائرل ہورہی ہے۔جودھ پور میں سوجتی گیٹ کے قریب واقع دودھ کی دکان کے مالک وپل نیکوب کا کہنا ہے کہ یہاں چولہے کی آگ 1949 سے مسلسل جل رہی ہے۔

یہ دکان روزانہ 22 سے 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے جس میں دودھ کو روایتی طور پر کوئلے اور لکڑی کی آگ سے گرم کیا جاتا ہے۔دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ میرے دادا نے 1949 میں یہ کام شروع کیا تھا، ہمارا دودھ خالص بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم کامیابی سے کاروبار چلا رہے ہیں۔

وپل نیکوب نے مزید بتایا کہ اس دکان کو کھلے ہوئے تقریباً 74سال ہو گئے ہیں اور ہم نسل در نسل کام کر رہے ہیں۔ میں تیسری نسل سے ہوں اور یہ دکان یہاں کی روایت بن چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More