صارفین کے لیے بڑی خبر ۔۔ واٹس ایپ نے کونسے 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیے؟

ہماری ویب  |  Dec 11, 2023

میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے 3 نئے اور بہترین فیچرز متعارف کروا دیے گئے ہیں۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق مذکورہ یہ تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق چینل الرٹس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔اس فیچر سے کسی بھی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

پھر آتا ہے دوسرا فیچر جو کہ نیوی گیشن لیبلز کے حوالے سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر موجود بار اے ڈبیلو آر نیچے موجود نیوی گیشن لیبلز اسکرین پر اسکرولنگ کے دوران خودکار طور پر ہائیڈ ہوجائیں گے۔ اس سے یہ ہوگا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواد دیکھنے کو مل سکے گا۔

تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے جس کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو ڈھونڈ سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More