پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں، 12 دسمبر کو سپین سے مقابلہ ہوگا

اردو نیوز  |  Dec 10, 2023

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کا میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا، تاہم پاکستانی ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بیلجیئم کا میچ سنیچر کو کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم اور سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

 بیلجیم کے جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف ایک گول کی برتری دلا دی۔

پاکستانی ٹیم کو میچ کے17 ویں اور27 ویں منٹ میں گول کرنے کے مواقع ملے لیکن ڈریگ فلکر ارباز احمد دونوں پینلٹی کارنرز پر گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

کھیل کے 42 ویں منٹ میں ارباز احمد نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کا مقابلہ 12 دسمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More