میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان کونسا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا؟

ہماری ویب  |  Dec 07, 2023

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان میسجنگ کے فیچر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کو اکٹھا کر دیا جائے گا، تاکہ صارفین کسی ایک پلیٹ فارم سے دیگر ایپس کے صارفین سے بات کر سکیں۔

اس سلسلے کا آغاز انسٹا گرام اور میسنجر میں کراس میسجنگ فیچر کے ذریعے کیا گیا تھا مگر اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسٹا گرام ہیلپ سینٹر پیج میں بتایا گیا کہ کراس میسجنگ فیچر کو دسمبر 2023 کے وسط میں ختم کر دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ہے۔

مگر 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More