اگر انڈے سے پانی جیسی آواز آئے تو سمجھ لیں کہ ۔۔ کیا آپ جعلی انڈے تو نہیں کھا رہے؟ انڈے اصلی ہیں یا جعلی کیسے پتہ لگایا جائے، طریقہ جانیں

ہماری ویب  |  Dec 06, 2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈے جو آپ اپنے ناشتے کے لیے خرید کر لا رہے ہیں وہ اصلی ہیں یا نقلی؟ مارکیٹ میں بڑی تعداد میں نقلی انڈوں کا کاروبار سرگرم ہے۔ جعلی انڈے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ جس طرح جعلی انڈوں کو تیار کیا جاتا ہے وہ کسی زہر سے کم نہیں ہوتا۔

انڈے کا استعمال اکثر کھانوں میں کیا جاتا ہے مگر کیا آپ اصل اور نقلی انڈے میں قرق کرنا جانتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اصلی او رنقلی انڈوں کا فق بتانے جا رہے ہیں۔

انڈہ بنانے سے قبل اگر آپ اسے ہلا کر دیکھیں اور اگر اس کے اندر سے پانی جیسی آواز آئے جیسے پانی کسی چیز کے اندر ہِل رہا ہو تو وہ نقلی انڈہ ہوگا، اصلی انڈے میں ایسا نہیں ہوتا۔

اصلی انڈے کو توڑیں گے تو اس کی سفیدی اور زردی ایک دوسرے سے نہیں گھلے گی، نقلی انڈے کو توڑنے پر اس کی سفیدی اور زردی مکس ہوئی ہوتی ہے۔

جعلی انڈے ابالنے کے بعد سخت ہوجاتے ہیں۔

جعلی انڈوں کے خول قدرے چمکدار، سخت اور کھردرے ہوتے ہیں جب کہ اصلی میں ایسا نہیں ہوتا۔

نقلی انڈوں کے چھلکوں کے اندر ربڑ کی طرح لکیر ہوتی ہے۔

اصلی انڈوں کی بو کچے گوشت کی طرح ہوتی ہے جب کہ نقلی انڈوں کی بو نہیں ہوتی۔

اصلی انڈے کو ہلکے سے توڑ کر دیکھنا نقلی انڈے کے مقابلے میں کرکری آواز پیدا کرے گا۔

نقلی انڈے اصلی انڈے کی طرح چیونٹیوں اور مکھیوں جیسے کیڑوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More