برطانوی سپر ماڈل نومی کیمبل جدہ کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے دن کے پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پر نظر آنے والی بہت سی معروف شخصیات میں شامل تھیں۔عرب نیوز کے مطابق جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 30 نومبر سے جاری ہے جو 9 دسمبر تک چلتا رہے گا اور اس میں 11 کیٹیگریز کی فلمیں شامل کی گئی ہیں۔نومی کیمبل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ’ریڈ سی ایونٹ پسند آیا ہے جو مزید آگے بڑھ رہا ہے، اس حیرت انگیز کمال میں محمد عبدالعزيز الترکی اور جمانا الراشد کا اہم کردار ہے۔’دی گارڈینز آف دی گلیکسی‘ میں اپنے کردار کے لیے معروف اداکارہ زو سلڈانا اور ان کے شوہر معروف آرٹسٹ مارکو پیریگو بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئے۔ View this post on Instagram A post shared by Red Sea Film Foundation (@redseafilm)جدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز دبئی میں مقیم عراقی ہدایت کار یاسر الیاسری کی فلم ’ہوجن‘ کی گالا سکریننگ سے ہوا جو سعودی مصنف ابراہیم عباس کے ناول پر بنایا گیا تھا۔ریڈ سی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر موجود لبنانی اداکارہ نجیم کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول ہر پرجوش سعودی فلمساز کے لیے اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ ایونٹ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی ایونٹس میں اپنے کام کی نمائش کے لیے بہترین معاونت فراہم کرتا ہے۔