’انفراسٹرکچر تیار نہ ہونے کے باعث‘ ڈومینیکا ٹی 20 میچز کی میزبانی سے دستبردار

اردو نیوز  |  Dec 01, 2023

ویسٹ انڈیز کا رکن ملک ڈومینیکا سال 2024 میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے دستبردار ہو گیا۔

ڈومینیکا ویسٹ انڈیز کے ان سات ممالک میں سے ایک تھا جو جون میں امریکہ کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکہ کے میچز نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس میں ہوں گے۔

ڈومینیکا حکومت کے مطابق ونڈزر پارک کو ایک گروپ میچ اور سپر 8 کے دو میچز کی میزبانی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا تاہم ورلڈ کپ کے لیے وقت پر انفراسٹرکچر تیار نہ ہونے کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے کہا کہ ’ہم ڈومینیکا حکومت کے اس اقدام کو تسلیم کرتے ہیں اور بیان کردہ وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومینیکا کی پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔‘

جونی گریو کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم مستقبل میں بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے ڈومینیکا کی حکومت اور ڈومینیکا کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔‘

ٹی 20 ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More