جہاز کے اندر بارش شروع ہوگئی ۔۔ طیارے میں بیٹھے مسافروں کا کیا حال ہوا؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 01, 2023

طیارے میں لوگ ڈھیروں پیسہ خرچ کر کے ایک اچھا سفر طے کرنے کی نیت سے جاتے ہیں لیکن اکثر طیارے کے اندر ایسے عجیب واقعات پیش آجاتے ہیں یا کوئی ایسا تکنیکی مسئلہ پیش آجاتا ہے جس کے یوں لگتا ہوگا کہ پیسے ضائع کر دیے۔

ایک بھارتی فلائٹ میں پہلی بار ایک عجیب واقعہ پیش آیا وہ یہ کہ جہاز کی چھت سے اچانک پانی مسافروں پر ٹپکنا شروع ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ ایئر انڈیا کے بوئنگ بی 787 میں میں پیش آیا جب مسافروں پر طیارے کی چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی طیارے بوئنگ بی 787 کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر اپنی سیٹوں پر بیٹھے ہیں۔ اسی دوران ڈریم لائنر کا کیبن لیک کرنا شروع ہوگیا اور پانی ان کے سروں پر گرنے لگا۔

بھارتی طیارہ دہلی سے لندن جارہا تھا جب یہ واقعہ رونما ہوا۔ دوران پرواز ہی اوور ہیڈ اسٹوریج ایریا سے پانی لیک ہونا شروع ہوگیا اور مسافر پریشان ہوکر رہ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More