پہلے تو فوری سامنے آجاتا تھا لیکن ۔۔ جانتے ہیں گوگل ایپ میں اب سرچ بار کہاں ہوگا؟

ہماری ویب  |  Nov 30, 2023

آج ٹیکنالوجی کے دور میں گوگل نے ہر انسان کو اپنا عادی بنا رکھا ہے، کوئی بھی کام ہو، کسی بھی چیز کے بارے میں جاننا ہو تو سب سے پہلے گوگل کا ہی خیال آتا ہے اور اب 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے کی جانب سرچ بار متعارف کرانے کے لیے آزمائش کر رہا ہے۔

گوگل ایپ اس کے ساتھ کچھ چھوٹی چھوٹی سیٹنگز بھی متعارف کرائے گی۔ نئی ’پرائیویسی اینڈ سیفٹی‘ سیٹنگز میں سیف سرچ، پرسنل رزلٹز اور پرسنلائزیشن جبکہ ’ادر سیٹنگز‘ میں تمام دیگر سیٹنگز شامل ہوں گی۔

گوگل کی طرف سے یہ ڈیزائن فی الحال آزمائش کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں اوپر کی جانب موجود خالی جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر ابھی کام تمام نہیں ہوا۔

یہ فیچر گوگل ایپ 14.48.26.29 بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں اس سرچ بار کو گول کناروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر بڑی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سرچ کے آپشن تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گا۔اپ ڈیٹ کے بعد ’ڈسکوور‘ آپشن کے نام کو ’ہوم‘ سے بدل دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More