آسمان پر جاکر بھی لڑائی یاد آگئی ۔۔ میاں بیوی کی لڑائی جس نے جہاز کی لینڈنگ کروادی، دلچسپ واقعہ

ہماری ویب  |  Nov 30, 2023

کہتے ہیں کہ میاں بیوی کا جھگڑا کوئی ختم نہیں کرواسکتا، بعض لوگ ہلکی پھلکی لڑائی کو رشتے کا حسن مانتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ وہ کوئی بھی جگہ دیکھے بغیر جھگڑنا شروع کردیتے ہیں جیسا کہ جہاز میں موجود میاں بیوی میں شدید لڑائی ہوگئی اور جھگڑالو میاں بیوی کو نئی دہلی ایئرپورٹ اتار کر طیارہ بینکاک کے لیے روانہ ہوگیا۔

یہ دلچسپ واقعہ تب پیش آیا جن سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں جھگڑ پڑے اور طیارے کو نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے بینکاک جا نے والے جرمن مسافر بردار طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارے نے پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔جھگڑالو میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے حوالے کرکے طیارہ اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔

انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا تاہم مسافر میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More