نہانے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ ۔۔ گیزر کا استعمال کس طرح آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 30, 2023

سردی کے موسم میں نہانے کیلئے گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے، بیشتر لوگ گیزر میں آسانی سے پانی گرم کرنا پسند کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گیزر بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اگر آپ بھی سردیوں میں گیزر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ عام طور پر مارکیٹ میں اقسام کے گیزر دستیاب ہیں، جن میں الیکٹرک واٹر گیزر، انسٹنٹ واٹر گیزر، اسٹوریج گیزر، اور گیس گیزر شامل ہیں، یہ سب استعمال میں چاہے آسان کیوں نہ ہوں لیکن بعض اوقات گیزر کے استعمال میں لاپرواہی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

اکثر لوگ پیسے بچانے کے لیے سستے یا استعمال شدہ گیزر خریدتے ہیں جو خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں، اگر آپ کے گھر میں گیزر نصب ہے تو اسے استعمال کرنے کے بعد اسے بند کرنا ہرگز نہ بھولیں کیونکہ زیادہ گرمائش کی وجہ سے گیزر پھٹنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ آٹومیٹک گیزر میں پانی گرم ہونے کے بعد یہ آٹو موڈ میں بند ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ پرانا گیزر استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو وقت پر گیزر کو بند کرنا چاہیے۔استعمال کے وقت وقتاً فوقتاً اپنے گیزر کا درجہ حرارت چیک کرتے رہیں۔

اگر گیزر کئی سال پہلے لگایا گیا ہے اور یہ پچھلے سیزن کے بعد پہلی بار استعمال ہونے جا رہا ہے تو اپنے گیزر کو سروس کرائے بغیر استعمال نہ کریں۔ اگر گیزر کی تار تانبے کی نہ ہو تو اس کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

جب بھی آپ نیا گیزر یا سردی کے موسم کے آغاز میں پہلی بار گیزر استعمال کررہے ہیں تب ایک بالٹی ٹھنڈا پانی گیزر کا نل آن رکھیں۔ اس کے بعد استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود ائیر باہر نکالنا ضروری ہوتا ہے ورنہ آپکا گیزر پھٹ بھی سکتا ہے۔

اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ گیزر کے استعمال کے وقت پانی کی ٹنکی پوری بھری رہے بصورت دیگر پانی کی سپلائی رکنے پر گیزر پھٹ سکتا ہے۔

گھر کے جس حصے میں بھی آپ گیزر لگا رہے ہیں، اسے لگاتے وقت وینٹیلیشن کا پورا خیال رکھیں۔ اسے باتھ روم یا واش روم میں کہیں بھی نصب کرتے وقت وینٹیلیشن کا اچھا انتظام کریں۔گھر میں گیزر ہمیشہ کسی پروفیشنل پلمبر سے لگوائیں کیونکہ اسے لگانے میں چھوٹی سی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

گیزر استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے زیادہ دیر تک آن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر اسے زیادہ دیر تک آن رکھا جائے تو یہ گرم ہونے کے بعد پھٹ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More