ایک موبائل میں دو واٹس ایپ چلانے کا طریقہ کیا ہے؟ تفصیل جانئے

ہماری ویب  |  Nov 30, 2023

مشہور پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک موبائل فون پر دو اکاؤنٹس استعمال کرنے کا جو فیچر متعارف کرایا تھا، وہ اب تمام صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

مذکورہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، دو اکاؤنٹ سے وہ دفتری اور نجی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین ایک فون میں ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے۔ مگر اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز کھولیں اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔

وہاں ایڈ اکاؤنٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا دوسرا فون نمبر درج کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

اس کے بعد ایس ایم ایس سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ آپ کو میسج کے ذریعے موصول ہوگا اور کوڈ کا اندراج کرنے کے بعد پروفائل نیم ٹائپ کرکے پروفائل فوٹو کو سلیکٹ کریں۔ اس طرح آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔

آئی فون پر بھی لگ بھگ یہی طریقہ کار ہے مگر جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں ہی کام کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More