انتقال کر جانے کے بعد بھی خاتون نے 3 افراد کی زندگی بچا لی ۔۔ یہ باہمت خاتون کون تھیں جنہوں نے موت سے قبل عظیم اقدام کا فیصلہ کرلیا تھا؟

ہماری ویب  |  Nov 29, 2023

دنیا میں ایسے کم ہی لوگ ہوتے ہیں جنہیں اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر رہتی ہے۔ انہی باہمت لوگوں میں رفعت زرتاج بھی آتی ہیں جنہوں نے انتقال کے بعد بھی 3 افراد کی زندگی بچا لی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون رفعت زرتاج کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوا جنہوں نے قانونی طور پر اپنے اعضاء، جگر اور گردے عطیہ کرکے تین افراد کی زندگیاں بچالیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل میں نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بڑی تعداد میں لوگوں کو جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ان کے پاس ڈونرز نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رفعت زرتاج نے اپنی موت سے قبل اپنے اہم اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت لکھی تھی، جب ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، وہ ذہنی طور پر وفات پاچکی ہیں تو جس کے بعد ان کے دو گردے اور جگر نکال کر ان کی پیوندکاری کردی گئی۔

نگراں وزیر صحت کے مطابق ان کا جگر پی کے ایل آئی میں عمر خیام نامی مریض میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور ان کے گردے 28 سالہ احسن جمیل اور 50 سالہ میجر رخسانہ میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More