اب اے آئی سے کینسر کا بھی پتہ چلے گا ۔۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کس طرح کینسر جیسی موذی بیماری کا پتہ لگائے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 29, 2023

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے جس کے ذریعے کئی مشکل کام آسان ہوچکے ہیں۔

اے آئی سے متعلق سائنسدانوں نے نئی تحقیق پر کام کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں امریکی محققین نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس “CXR-Lung-Risk” پروگرام سینے کے ایکسرے کی معمول کی تصاویر کا جائزہ لیتا ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر سے منسلک نمونوں کو تلاش کیا جاتا ہے۔

شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق جن افراد کے سینے کے ایکسرے کو اے آئی پروگرام نے نشان زد کیا، ان میں مزید تحقیق کے بعد پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ دوگنا پایا گیا۔

بوسٹن میں میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر، کارڈیو ویسکولر امیجنگ ریسرچ سینٹر کے شریک ڈائریکٹر اور سینیئر محقق ڈاکٹر مائیکل لو نے کہا کہ یہ AI ٹول ان لوگوں کے لیے اسکریننگ کے مواقع کا دروازہ کھولتا ہے جنہوں نے کبھی بھی تمباکو نوشی نہیں کی لیکن ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More