350 مہمانوں کے ساتھ آسمان کی بلندی پر شادی ۔۔ اس جوڑے نے زمین کے بجائے آسمان پر شادی کیوں کی؟ دلچسپ سچ

ہماری ویب  |  Nov 28, 2023

دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی تاجر دلیپ پوپلے کی بیٹی ودھی پوپلے اور ہردیش سینانی کی آسمان کی بلندی پر ہونیوالی شادی نے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

پوپلے خاندان متحدہ عرب امارات اور بھارت میں زیورات اور ہیروں کی دکانوں کا مالک ہے جس کے بھارت اور بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے ہیں جبکہ دلیپ پوپلے بھی فضاؤں میں شادی کرچکے ہیں۔

دبئی میں یہ مہنگی ترین شادی غیر روایتی انداز میں فضاؤں میں انجام پائی جس کیلئے خصوصی طور پر بوئنگ 747 طیارہ تیار کیا گیا تھا۔شادی کیلئے دلہا دلہن تقریباً 350 مہمانوں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہوئے اور دبئی سے عمان تک تین گھنٹے کا سفر کیا۔

شادی کیلئے دلہن ودھی نے روایتی سرخ لہنگا پہن رکھا تھا جس پر سونے کی بھاری کڑھائی موجود تھی جبکہ دولہا ہردیش نے کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی اور پرواز میں ہی دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد و پیمان کیا۔

شادی کے موقع پر مہمانوں میں قریبی عزیزوں کے علاوہ، دوست احباب اور میڈیا بھی شامل تھا جن کی تواضع روٹی، مکھن، سبزی، جلفریزی، مشروم پلاؤ، پالک پنیر اور دال مسالہ سے کی گئی۔

یاد رہے کہ پوپلے خاندان میں آسمان میں شادی کا تجربہ ماضی میں بھی کیا جاچکا ہے جب 1994 میں پہلی بار دلیپ پوپلے نے اپنی محبوبہ سنیتا سے دوران پرواز شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More