پیٹرول میں پھر سے بڑی کمی؟ یکم دسمبر سے پیٹرول پر کتنے روپے کم ہونے کا امکان ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 28, 2023

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔

اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More