اسکول میں معمولی سی سزا کے دوران بچے کی موت کیسے ہوگئی، ڈاکٹر بھی حیران

ہماری ویب  |  Nov 27, 2023

اسکول میں بچوں کو کام نہ کرنے یا شرارت پر سزا عام سی بات سمجھی جاتی ہے لیکن کئی بار اساتذہ سخت سزا بھی تجویز کرتے ہیں جس سے بچوں کو تکلیف بھی پہنچتی ہے تاہم بھارت میں معمولی سی سزا ملنے پر بچے کے انتقال نے ڈاکٹرز کو بھی حیران کردیا ہے۔

بھارت کے شہر جے پور میں سرکاری اسکول ایک ٹیچر نے چوتھی جماعت کے طالبعلم رودر نارائن کوسزا کے طور اٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کیا جس کے دوران بچے کی موت واقع ہوگئی۔

واقعہ یوں پیش آیا کہ ٹیچر نے 10 سالہ بچے کو کلاس کے اوقات میں اسکول کے احاطے میں چار ساتھی طلبہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو انہیں سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کرنے کا حکم دیا۔

رودر نارائن نامی بچے نے جیسے ہی اٹھک بیٹھک شروع کی تو وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیا، یہ دیکھ کر فوراً اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچے کو قریبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیںجبکہ ڈاکٹرز نے بھی واقعہ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے تاہم تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More