سپرسٹار کے ٹیگ پر یقین نہیں رکھتا: سلمان خان

اردو نیوز  |  Nov 26, 2023

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ طویل انتظار کے بعد دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنی، لیکن اس کی شاندار اوپنگ کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی کمائی میں کمی ہو رہی ہے۔

’ٹائیگر 3‘ میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے اہم کردار ادا کیے ہیں، جبکہ شاہ رخ خان بھی ’پٹھان‘ کے کیمیو رول میں دشمنوں سے لڑتے نظر آئے ہیں۔

بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ’ٹائیگر 3‘ کو فلم بین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔

فلم کی اس ملی جلی کارکردگی کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے بات کی اور فلم سمیت اپنے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے اپنے سپرسٹار کے ٹیگ کے حوالے سے کہا کہ وہ اس اصطلاح سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ اس کے ساتھ دباؤ بھی آتا ہے۔

سلمان خان نے کام کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کی وہ پرواہ نہیں کرتے۔ وہ بس اپنا کام کرتے ہیں اور لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سپرسٹار کے ٹیگ کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔

’میرا نام سلمان خان ہے، کوئی مجھے سلو بلاتا ہے تو کوئی بھائی بلاتا ہے، تو یہ میرے لیے ٹھیک ہے۔ تو سپر سٹار کا ٹیگ، مجھے یہ احمقانہ لگتا ہے، اور میں اس کو سراہوں گا اگر لوگ، یہاں تک کہ آپ (میڈیا) بھی، اس سپر سٹار کے لفظ کو میرے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ میں خود اس پر یقین نہیں رکھتا۔‘

’ٹائیگر 3‘ کو فلم بین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ (فوٹو: یش راج فلمز)سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ کسی پروڈیوسر کو کبھی ان کی وجہ سے مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کبھی انڈسٹری میں ناکام نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی پروڈیوسر ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا اور یہ کہہ سکتا کہ ’تیری وجہ سے ہم پیسے ہار گئے۔‘

بالی وڈ کے ایکشن سٹار نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو فلم میں ان پر لگائی گئی رقم کا نقصان ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More