’چھوٹا ڈان‘، بابر اعظم نے سعود شکیل کو نیا نِک نیم دے دیا

اردو نیوز  |  Nov 24, 2023

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی 22 سے 28 نومبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

اس سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت نئے کپتان شان مسعود کریں گے جبکہ محمد حفیظ ٹیم کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں جاری ٹریننگ کیمپ میں جہاں کھلاڑی خوب پریکٹس میں مصروف ہیں وہیں ساتھی کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر سپرسٹار بیٹر بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بائیں ہاتھ کے بیٹر سعود شکیل کو دورانِ فیلڈنگ پریکٹس نیا نِک نیم دے رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب سعود شکیل ٹریننگ کے دوران کیچ پکڑتے ہیں تو بابر اعظم مزاحیہ انداز میں انہیں کہتے ہیں ’آہا، چھوٹا ڈان۔‘ 

From now on, Saud Shakeel is a chota don. Babar gave a new nickname to Saud Shakeel. #BabarAzam #SaudShakeel pic.twitter.com/xcNRf8flkz

— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) November 23, 2023

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایکس (ٹوئٹر) پر کرکٹ صارفین بھی اپنے تبصروں کا اظہار کرنے لگ پڑے ہیں۔

بیلا نثار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بابر نے مجھے پارٹنر فلم دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے، چھوٹا ڈان۔‘ 

Babar made me watch this scene from Partner. Chota Don#SaudShakeel #BabarAzam #ChotaDon pic.twitter.com/lKiNgPlT8H

— Baila Nisar (@BailaNisar) November 23, 2023

بینا نے ویلکم فلم کی میم ایڈٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عجیب و غریب نِک نیم لے لو۔‘ 

Chota don pic.twitter.com/i0eEQ1zIIW

— Beena (@Wazirasfan) November 23, 2023

رؤفٹار نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کی کہ ’سعود تو میرا چھوٹا ڈان ہے۔‘ 

saud tu mera chota don hai pic.twitter.com/eNKjeaPOK1

— Rauftar (@arubah56) November 23, 2023

نواز نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھوٹے ڈان سے ملیں۔‘ 

Meet Chota Don of PCT.

Babar Azam to Saud Shakeel #ChotaDon pic.twitter.com/DnpRd5kxvl

— Nawaz (@Rnawaz31888) November 23, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More