خود اعتمادی اور ذہنی تندرستی پر مثبت اثر پڑتا ہے ۔۔ لباس کا صحیح یا غلط چناؤ ہماری صحت پرکیسے اثرات مرتب کرتاہے؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2023

کپڑوں کا آپ کی زندگی میں اہم کردار ہوتا ہے جس کے بارے میں اکثر لوگوں کو نہیں معلوم ہوتا یعنی آپ جو لباس پہنتے ہیں اس سے آپ کی صحت پر مختلف اثرات مرتب ہوتی ہیں۔

یہ ملبوسات کے اثرات مختلف عوامل پر منحصر ہوتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

مواد اور فیبرک: کپڑا کس مواد یعنی fabric سے بنا ہے، یہ آپ کی جلد کی صحت کیلئے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ کپاس، ریشم اور اون جیسے قدرتی کپڑے اور ہوادار ہوتے ہیں اور پولیسٹر یا نائلون جیسے مصنوعی مواد کے مقابلے میں جِلد میں جلن کم پیدا کرتے ہیں۔ مصنوعی فیبرک سے بنے کپڑے گرمی اور نمی کو اپنے اندر قید کرسکتے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر جلد کے مسائل جیسے دانے یا تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

الرجی اور حساسیت: کچھ افراد کے لباس میں استعمال ہونے والے بعض مواد یا رنگوں سے الرجی یا حساسیت پیدا ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں جلد پر خارش کے ساتھ ساتھ سرخی بھی پیدا کرسکتی ہے۔

تنگ لباس: تنگ لباس خون کے بہاؤ اور نقل و حرکت پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس سے تکلیف اور یہاں تک کہ صحت کے مسائل جیسے پٹھوں میں درد، اعصابی سکڑاؤ یا ہاضمہ جیسے مسائل تک پیدا ہو سکتے ہیں۔

صاف لباس: زیادہ دنوں تک گنڈے کپڑے پہننے بالخصوص ان علاقوں میں جہاں نمی زیادہ ہے اور بیکٹیریا کی افزائش کا امکان دوگنا ہے۔

نفسیات پر اثر: لباس آپ کے مزاج اور اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔ پرسکون اور مناسب لباس پہننے سے خود اعتمادی اور ذہنی تندرستی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More