زمین پر لیٹ جاتے ہیں اور گائیں ۔۔ بھارت میں ایسا تہوار کیوں مناتے ہیں جس میں گائیں لوگوں کو روندتے ہوئے گزرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2023

بھارت میں ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف چیزوں کی پوجا کرتے ہیں جن میں گائے بھی شامل ہے جبکہ بھارت میں دیوالی کے بعد ایک تہوار منایا جاتا ہے جہاں ہندولوگ زمین پر لیٹ جاتے ہیں اور گائیں ان کو اپنے پیروں سے روند کر ان کے اوپر سے گزرتی ہیں۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ گائیوں میں 33 کروڑ دیوی اور دیوتا بسیرا کرتے ہیں اور گائیوں کے اوپر گزرنے سے دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل ہوتا ہے۔

عقیدت مندوں کو پانچ دن تک روزہ رکھنا پڑتا ہے اور دیوالی سے پہلے مقامی مندر میں ایک رات گزارنی پڑتی ہے جس کے بعد وہ اپنے آپ کو روندوانے سے پہلے صبح گائے کی پوجا کرتے ہیں جس کے بعد اصل تقریب کے وقت گاؤں والے دعائیں مانگتے ہیں اور بھجن گانا شروع کردیتے ہیں۔

بھارت میں دیوالی کا تہوار مختلف رسومات اور روایات کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں بھیداواڑ میں دیوالی کے بعد کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ہندو پجاری گاؤں میں ایک مخصوص جگہ پر زمین پر لیٹ جاتے ہیں۔

گائیں انہیں روندتے ہوئے ان کے اوپر چل کر جاتی ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ درجنوں گائیوں سے خود کو روندواتے ہیں توان کی تمام منتیں پوری ہوجاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More