یہ بات تو مسافر بھی نہیں جانتے ہوں گے ۔۔ جہاز کی لینڈنگ کے وقت فلائٹ اٹینڈنٹس اپنے ہاتھوں پر کیوں بیٹھتی ہیں؟ دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Nov 23, 2023

طیارے میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس پر چند اہم اصول لاگو ہوتے ہیں جس کے بارے میں مسافر بھی نہیں جانتے ہوں گے۔

اکثرفلائٹس میں جہاز کی لینڈنگ کے وقت فلائٹ اٹینڈنٹس کو اپنے ہاتھوں پر بیٹھے دیکھا ہوگا کیونکہ ایسا کرنا لازمی ہوتا ہے۔

فلائٹ اٹینڈنٹ کے لیے بیٹھنے کی یہ پوزیشن مسافروں سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے جسم کی حفاظت کی خاطر اس کو سخت حالت میں رکھیں۔

فلائٹ اٹینڈنٹ اپنی گردن کو دیوار سے لگا کراپنی کمر سیدھی کرتی ہیں اور ساتھ ہی دونوں پاؤں کو ایک ساتھ جوڑ کر اپنے ہاتھوں پر بیٹھ جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس طریقے پرعمل کرنا صرف ان فلائٹ اٹینڈنٹس پر لاگو ہوتا ہے، جو امریکی ایئرلائنز کے لیے کام کرتے ہیں۔

وہ فلائٹ اٹینڈنٹ جو یورپی کیریئرز کے لیے کام کرتے ہیں، اپنے ہاتھ سر کے پیچھے اپنی کہنیوں کے ساتھ رکھتے ہیں۔

یورپی اور امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ کے لیے ہاتھ کی پوزیشنیں مختلف ہوتی ہیں کیونکہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ اپنے ہاتھ اپنی گردن کے پیچھے رکھتا ہے، اس دوران گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر غیر ضروری بوجھ پیدا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More