’فرق نہیں پڑتا پیپر پر کیا ہے،‘ ورلڈ کپ وِنر ڈیوڈ وارنر کا محمد کیف کو جواب

اردو نیوز  |  Nov 22, 2023

انڈیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے وہ نہیں مانتے کہ دنیا کی بہترین ٹیم نے میگا ایونٹ جیتا ہے۔

سٹار سپورٹس پر بات کرتے ہوئے محمد کیف کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی نہیں مان سکتا کہ ایک بہترین ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ انڈیا کی ٹیم پیپر پر ایک بہترین ٹیم ہے۔‘

محمد کیف کے بیان پر ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے رُکن ڈیوڈ وارنر کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ’مجھے محمد کیف پسند ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پیپر پر کیا ہے۔‘

انہوں نے سابق انڈین کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بات صرف یہ ہے کہ آپ کو اس دن پرفارم کرنا پڑتا ہے جس دن اس کی ضرورت ہے اور اسی لیے اسے ہم فائنل کہتے ہیں۔‘

ڈیوڈ وارنر نے محمد کیف کو پیغام دیا کہ ’یہی کھیل ہے۔ 2027 ہم آ رہے ہیں۔‘

سابق انڈین کرکٹر کے اس بیان پر دیگر لوگوں کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

گلین مِچل نے لکھا کہ ’میرے خیال میں کسی کو سابق انڈین بیٹسمین محمد کیف کویہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل گراؤنڈ میں جیتے جاتے ہیں، پیپر پر نہیں۔‘

I like MK, issue is it does not matter what’s on paper. At the end of the day you need to perform when it matters. That’s why they call it a final. That’s the day that counts and it can go either way, that’s sports. 2027 here we come https://t.co/DBDOCagG2r

— David Warner (@davidwarner31) November 22, 2023

خیال رہے اتوار کو آسٹریلیا نے احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی ٹرافی چھٹی مرتبہ اپنے نام کی تھی۔

میگا ایونٹ میں انڈیا ناقابلِ شکست رہا تھا لیکن انہیں فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم صرف دو میچوں میں ہاری تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More