دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری ہوگئی، 2 پاکستانی خواتین شخصیات بھی شامل

ہماری ویب  |  Nov 22, 2023

بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی ہے، بااثر اور متاثرکن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کے مطابق شمشال وادی کی افروز نما تین دپائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے جبکہ افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جوجوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔

افروز نما کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جنہوں نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔

یاد رہے کہ بی بی سی اور دیگر اداروں کی جانب سے ہر سال دنیا کے بااثر افراد کی فہرستیں تیار کی جاتی ہیں، ان لسٹوں  میں شامل لوگوں کے کارناموں کو نمایاں جگہ دی جاتی ہیں اور ان کے کاموں کو دنیا کے سامنے لایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More