چوہوں اور بدبو ہونے کے باوجود بل گیٹس گٹر میں کیوں اتر گئے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

ہماری ویب  |  Nov 22, 2023

مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر خود گٹر میں اتر کر نئی مثال قائم کردی۔

بل گیٹس بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک بانی ہیں۔ یہ تنظیم ترقی پذیر ممالک میں صفائی سمیت عالمی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔

ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر بل گیٹس بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے زیر زمین سیوریج سسٹم کو دیکھنے کے لیے گٹر میں اترے۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دیے کہ گٹر میں بدبو ہے اور چوہے بھی ہیں۔

بل گیٹس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’اس سال ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر میں نے برسلز میں سیوریج سسٹم کی پوشیدہ تاریخ اور عالمی صحت سے متعلق گندے پانی کے کردار کا جائزہ لیا۔

68 سالہ بل گیٹس نے ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح 1800 کی دہائی میں شہر کا دریائے سین سیوریج سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث ہیضے کی خوفناک وبا پھیلی تھی۔ بل گیس کے اس اقدام کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More