اتنی خوشی آج تک نہیں ہوئی ۔۔ سعودی دولہا کے شادی کی خوشی میں ”رونالڈو اسٹائل“ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ہماری ویب  |  Nov 20, 2023

شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا وہ موقع ہوتا ہے جو کہ معاشرتی زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بنتا ہے اور شادی کا لڈو کھانا ہر نوجوان کی اولین خواہش ہوتی ہے حالانکہ شادی کے لڈو کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی پچھتاتا ہے۔

اکثر نوجوان یہ لڈو کھا کر پچھتانا پسند کرتے ہیں ،سعود یہ میں ایک نوجوان نے شادی کا لڈو کھانے کی خوشی میں ایسا انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔

ایک سعودی شہری نے اپنی شادی کی خوشی میں النصر فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا اسٹائل دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اپنی گاڑی سے نکل کر اس طرح کے ایکشن کر رہا ہے جس طرح رونالڈو اسٹیڈیم میں گول کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں کرتے ہیں۔

سعودی شخص نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگائی، اس کے بعد چھلانگ لگا کر فرنٹ کی طرف چہرہ کرلیا اور دونوں ہاتھوں کو پھیلا دیا اور رونالڈو اسٹائل کرنے لگا۔ سعودی دولہا کی سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دولہا کا اپنی زندگی میں پہلا گول تھا۔‘ایک اور صارف نے ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں دولہا نے جو کچھ کیا وہ دل لگی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال ورلڈکپ کے بعد سعودی عرب کے النصر کلب سے منسلک ہوئے تھے جس کے بعد سعودیہ میں رونالڈو کیلئے پسندیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More