چاہت فتح علی خان کی روح کہاں سے آگئی ۔۔ نادیہ حسین کا وائرل گانا سن کر سوشل میڈیا صارفین کو کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Nov 20, 2023

پاکستان نے موسیقی کی دنیا کو بہت بڑے بڑے نام دیئے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں جن کو سننا بہت مشکل کام ہے لیکن وہ گانے سے بعض نہیں آتے جیسے کہ چاہت فتح علی خان کو سننا بہت ہمت اور حوصلے کا کام ہے لیکن لوگ انہیں اکثر سنتے ہیں تاہم حال ہی میں اداکارہ نادیہ حسین نے ایک گانا سنایا جس پر لوگوں نے انہیں بھی چاہت فتح علی خان سے ملا دیا ہے۔

نادیہ حسین نے اک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار گلوکاری کی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب اُن کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

نادیہ حسین کی ویڈیو پر قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔فضا نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “بہت اچھی گلوکاری کی، پلیز! اب دوبارہ نہیں گانا۔

دُعا نامی صارف نے کہا کہ “آپ سب کچھ کرلینا لیکن گلوکاری نہیں کرنا، ہم آپ کی سُریلی آواز نہیں سُن سکتے”۔ایک صارف نے نادیہ حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “لوگوں کو اپنی بےعزتی کرواتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی”۔غلام نامی صارف نے پوچھا کہ “نادیہ حسین میں چاہت فتح علی خان کی روح کہاں سے آگئی؟”

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں، اُنہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ بھی جاری کردیا تھا جو پاکستان میں کافی مقبول ہوا تھا۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ نامناسب رویئے کی وجہ سے چاہت فتح علی کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More