بھارت کی مہنگی ترین ماڈل ہے لیکن ۔۔ جانتے ہیں فرحان سعید نے اروشی روٹیلا کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2023

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا شمار اس وقت بھارت کی مہنگی ترین ماڈلز میں ہوتا ہے اور پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے ساتھ خبروں کے حوالے سے بھی اروشی اکثر پاکستان میں موضوع بحث رہتی ہیں تاہم اب اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اروشی کے ساتھ کام کی پیشکش ٹھکرانے کا دعویٰ کرکے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ مجھے اروشی روٹیلا کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے انکار کر دیا، یہ انٹرویو انہوں نے گزشتہ سال دیا تھا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ فلم میری اور اروشی روٹیلا کی ڈیبیو فلم ہوتی لیکن جب معاملات طے کرنے کی باری آئی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں اور شکر ہے کہ انکار کر دیا کیونکہ وہ فلم فلاپ ہو گئی تھی۔

اداکار فرحان سعید نے بتایا کہ متعدد پیشکش موصول ہونے کے بعد ایک فلم سائن کرنے کا ارادہ کیا، جس میں مجھے بھارتی اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے ماہاکشے چکرورتی اور اروشی روٹیلا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ جب میں جل بینڈ کے ہمراہ بھارت میں پرفارم کیا کرتا تھا ان دنوں بالی ووڈ سے مجھے اداکاری کے لیے متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں، فلم میں میرا موسیقار کا ہی کردار تھاتاہم میں نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More