انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان کے 44.2 اوورز میں 180 رنز بنا لیے تھے۔جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا جب کپتان ٹیمبا باوُوما صفر کے سکور پر مِچل سٹارک کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے.آسٹریلیا کو دوسری کامیابی بھی جلد ہی مل گئی جب چھٹے اوور کی چوتھی گیند پر ان فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اونچی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں جوش ہیزل وُڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کی شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ ہوئے۔ پہلی پاورپلے میں جنوبی افریقی بلے باز کینگروز کی بولنگ کے سامنے بالکل بے بس دکھائی دیے اور صرف ایک چوکا لگانے میں کامیاب رہے۔پاورپلے کے اختتام پر بھی جنوبی افریقہ کی مشکلات میں کمی نہ ہوئی اور آسٹریلوی بولرز نے پروٹیئز کو کھل کر سکور نہ بنانے دیے۔اس دوران آسٹریلیا کو تیسری وکٹ ایڈن مارکرم کی ملی جب وہ 10 کے انفرادی سکور پر مچل سٹارک کی گیند پر پوائنٹ پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں بادلوں کے سائے تلے آسٹریلوی بولرز کے آگے رَسی فین ڈر ڈسن بھی کچھ نہ کر سکے اور وہ جوش ہیزل وُڈ کی گیند پر سلپ میں ٹیم کے 24 سکور پر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف جوش ہیزل وُڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: گیٹی امیجز)
چار آؤٹ ہونے کے بعد ہینرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر کے درمیان 113 گیندوں پر 93 رنز کی شراکت دیکھنے کو ملی جس میں دونوں بلے بازوں نے آسٹریلوی بولروں کے سامنے تیزی سے رنز بنائے۔یہ شراکت آسٹریلیا کے لیے پریشان کُن ثابت ہونے لگی اور میچ کا دباؤ کینگروز پر پڑنے لگا تاہم پارٹ ٹائم سپنر ٹریوس ہیڈ نے 31ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہینرک کلاسین کو 47 کے انفرادی سکو پر کلین بولڈ کر دیا۔اس سے اگلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ نے آل راؤںڈر مارکو یانسین کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے بعد میچ دوبارہ سے آسٹریلیا کی گرفت میں آگیا۔چھٹی وکٹ کے بعد یوں محسوس ہونے لگا کہ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم شاید جلد ہی آؤٹ ہو جائے گی تاہم ڈیوڈ ملر اور جرالڈ کوئٹزیا نے 76 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت قائم کر کے پروٹیئز کی میچ میں واپسی کروا دی۔آسٹریلیا کو ساتویں وکٹ جیرالڈ کوئٹزیا کی ملی جو پیٹ کمنز کی شارٹ پِچ گیند پر 172 کے مجموعی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف سیمی فائنل کھیل رہی ہیں۔اس میچ کے لیے جنوبی افریقہ نے ایک تبدیلی کی ہے جس کے بعد لُنگی نگیڑی کی جگہ تبریز شمسی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسی طرح سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد مارکس سٹوئنس اور شاون ایبٹ کی جگہ ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔اس سیمی فائنل کے حوالے سے کرکٹ مداحوں کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ کولکتہ میں جمعرات کو موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے جس کے باعث میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔ Australia in the field today - BEAST MODE
South Africa get their first boundary in the 10th over!#CWC23 #SAvAUS LIVE https://t.co/NKJxPQslQa pic.twitter.com/JKmrmLKnuP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 16, 2023
اگر یہ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہتا ہے تو جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا سے اوپر ہونے کے باعث فائنل میں پہنچ جائے گا۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 109 ون ڈے میچ ہو چکے ہیں جن میں 55 مرتبہ جنوبی افریقہ اور 50 مرتبہ آسٹریلیا نے جیت حاصل کی۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان اس ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کینگروز کو پروٹیئز کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹیمبا باوُوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، رَسی فین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ مِلر، مارکو یانسین، کیشوو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزیا، کاگیسو راباڈا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔آسٹریلیا کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مِچل مارش، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مِچل سٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل وُڈ شامل ہیں۔