یہ فائدہ جان کر آپ آج سے ہی کھانا شروع کردینگے کیونکہ ۔۔ جانیں روز ایک اسٹرابیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 16, 2023

اسٹرابیری اپنی مزیدار میٹھی خوشبو اور ذائقے کی بدولت سب کا پسندیدہ بھل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ، وٹامن اے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فولیٹ سمیت غذائی اجزاء کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔

اسٹرابیری کاشمار وٹامن سی اور مینگنیز سے بھرپور پھلوں میں بھی ہوتا ہے جبکہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابیری کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ماضی میں بلیو بیری، بلیک بیری اور دیگر بیری پر کی گئی تحقیق میں ان تمام بیریوں اور ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی کے متعلق بتایا گیا تھا۔تازہ تحقیق میں محققین نے وزن میں زیادتی کے مسئلے سے دوچار شرکاء جنہیں دماغی مسائل کی شکایت تھی ان کا معائنہ کیا۔

ماہرین نے تحقیق کے نتائج میں گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اسٹرابیری کا پاؤڈر کھایا تھا 12 ہفتوں بعد الفاظ کی فہرست کو یاد رکھنے والے ایک امتحان میں ان کی کارکردگی بہتر تھی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو بیری اور اسٹرابیری کے اندر اینتھوسایانِنس نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو دائمی سوزش سے لڑتا ہے، وہ افراد جو باقاعدگی سے اسٹرابیری یا بلیو بیری کھاتے ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی دماغی کارکردگی میں کمی کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More