اسرائیلی بمباری سے فلسطینی قومی والی بال ٹیم کے دو کھلاڑی ہلاک

اردو نیوز  |  Nov 16, 2023

غزہ کی پٹی میں قائم جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری میں والی بال کے دو فلسطینی کھلاڑی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑی الصدقہ سپورٹس کلب اور فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کا حصہ تھے۔

فلسطینی میڈیا کی جانب سے اس سانحے کی خبر کے فوراً بعد مغربی ایشیائی والی بال ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز پیر کو اپنے فیس بک پیج پر حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں کھلاڑی غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ابراہیم قصیعہ نے 2021 میں ویسٹ ایشین بیچ سوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا  اور ستمبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی قومی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا۔

دونوں کھلاڑی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے۔ فوٹو اے ایف پیمغربی ایشیائی والی بال ایسوسی ایشن نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے نتیجے میں فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ کی  وفات پر اپنے جاری کردہ بیان میں انتہائی دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More