چین پھر آگے نکل گیا ۔۔ دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ لے آیا، جانئے اس کی رفتار کتنی تیز ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 16, 2023

چین کا شمار دنیا کے ان ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے جن کی ٹیکنالوجی اپنی مثال آپ ہوتی ہے۔ چین میں طرح طرح کی نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاتی ہیں جیسا کہ اس ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

چین نے دنیا کی سب سے زیادہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف کروادی ہے جس کی رفتار کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ذریعے 1 سیکنڈ میں 150 فلمیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔

ساؤتھ چائنا مارنگ پوسٹ کے مطابق چینی کمپنیون نے دنیا کا فاسٹ انٹرنیٹ لانچ کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ یہ 1.2 ٹیرا بِٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کر سکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی اس سروس کی رفتار موجودہ انٹرنیٹ سے دس گنا زیادہ ہوگی۔ یہ سنگھوا یونیورسٹی، چائنا موبائل، ہواوے ٹیکنالوجیز اور سرنیٹ کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More