وہ تصویریں جو دیکھنے والوں کا دماغ گھما دیں ۔۔ اس تصویر نے لوگوں کے ذہن کیوں چکرا دیے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 15, 2023

آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک تہلکہ مچارکھا ہے، روز نت نئی چیزیں دیکھنے میں آرہی ہیں، اب اوپر موجود تصویریں ہی دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر آپ کا سر چکرا جائے گا۔

ان دنوں اے آئی امیج جنریٹر پلیٹ فارمز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے جو تحریری ہدایات کے مطابق دنگ کردینے والی تصاویر تیار کرسکتے ہیں۔اے آئی ٹیکنالوجی اب حیران کن حد تک حقیقی نظر آنے والے انسانی چہرے بنانے کے قابل ہوچکی ہے۔

اگر ویسے دیکھا جائے تو اوپر موجود چہروں پر پہلی نظر میں کچھ خاص نظر نہیں آتا کیونکہ اس میں بظاہر کچھ بھی خاص نہیں اور یہی چیز اس تصویر کو غیرمعمولی بناتی ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ افراد کوئی وجود نہیں رکھتے بلکہ یہ تصویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا کمال ہے۔

اے آئی سفید فام افراد کے حقیقی جیسے نظر آنے والے چہرے تیار کرنے میں یہ ٹیکنالوجی مہارت حاصل کرچکی ہے، البتہ دیگر رنگوں کے چہروں میں ابھی وہ اس قابل نہیں ہوسکی۔

تحقیق میں ان خدشات کا اظہار کیا گیا کہ اس سے معاشرےپر منفی اثرات جیسے نسل پرستی میں اضافہ اور گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ تر افراد اے آئی ٹیکنالوجی کے تیار کردہ چہروں کو حقیقی انسانوں کے چہرے سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More