کتوں سے اب ڈرنا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔ حکومت کتے کے کاٹنے پر متاثرہ شخص کو کتنی بڑی رقم دے گی؟

ہماری ویب  |  Nov 15, 2023

بھارت میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آتے ہیں، انتظامیہ کبھی کتا مار مہم شروع کرتی ہے تو کبھی کتوں کی نس بندی کیلئے بھاگ دوڑ کی جاتی ہے لیکن کتے پھر بھی لوگوں کو کاٹنے سے بعض نہیں آتے تاہم اب ایک دلچسپ فیصلہ آیا ہے کہ کتوں کے کاٹنے پر حکومت متاثرہ شخص کو معاوضہ ادا کرے گی۔

بھارت میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کہا ہے کہ سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بہتات ہے ایسے میں اگر کسی کو یہ کتے کاٹتے ہیں تو دونوں ریاستوں کو اس کا معاوضہ دینا ہوگا۔

جسٹس ونود ایس بھاردواج نے چنڈی گڑھ میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں کو اس کے لیے گائیڈلائن بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ متاثرہ شخص کو جسم پر ایک دانت کے نشان کے لیے 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے یعنی کتے کے کاٹنے پر متاثرہ شخص کو کم از کم دس ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔

بنچ نے 193 عرضیوں کا نمٹاتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ بنچ کا کہنا ہے کہ اگر کتے کے کاٹنے سے دانت کے نشان بنتے ہیں تو متاثرہ کو فی دانت کے نشان پر 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے۔کتے کے کاٹنے سے زخم ہوتا ہے یا گوشت نکل جاتا ہے تو فی صفر اعشاریہ 2 سنٹی میٹر زخم کے لیے کم از کم 20 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More