جانور کیسے پتہ لگاتے ہیں کہ کھانے کا وقت ہوگیا ہے؟ ماہرین کی دلچسپ تحقیق

ہماری ویب  |  Nov 15, 2023

جس طرح ہم انسانوں نے کھانے کا وقت مقرر کیا ہوتا ہے ویسے ہی جانوروں کے بھی کھانے کا وقت ہوتا ہے جس حوالے سے سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے۔

جاپان میں محققین نے جانوروں کے جسم میں اُن مالیکیولر میکینزم کے راز سے پردہ اٹھایا ہے جو کھانے کے اوقات شیڈول کرتے ہیں۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے محققین نے پھلوں کی مکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ کیا ہے تاکہ روزمرہ کھانے کے ضابطوں کو آسانی سے سمجھا جاسکے۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ quasimodo (کیو ایس ایم) جین روشنی/تاریک اوقات کے ساتھ خوراک کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےلیکن یہ مسلسل اندھیرے کے وقت میں موثر نہیں ہوتا۔

محققین نے دیکھا کہ مسلسل اندھیرے والے اوقات میں پھر کیو ایس ایم کی جگہ دو جینز کلاک (clk) اور سائیکل (cycle) کھانے کے معمولات کو برقرار رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ اعصابی خلیوں کے اندر موجود دیگر سائیکل جینز بھی مخصوص معمول کے اوقات کو دن رات کی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مالیکیولر مکینزم کو سمجھنا جو کھانے کے معمولات کو کنٹرول کرتے ہیں، جانوروں کے رویےاور انسانی طرز عمل کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More