بھارت میں واقعی پاکستانیوں کا لوہا مانا جاتا ہے کیونکہ ۔۔ نسیم وکی کو کپل شرما کے ایک شو کا کتنا معاوضہ ملتا تھا؟

ہماری ویب  |  Nov 14, 2023

بھارت میں ہمیشہ سے پاکستانی فنکاروں کیلئے بڑے مواقع رہے ہیں اور کئی پاکستانی ستاروں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا ہے جبکہ کامیڈینز کو تو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جن کو بھاری معاوضہ بھی دیا جاتا ہے، حال ہی میں معروف اداکار نسیم وکی نے کپل شرما شو کے معاوضے کے حوالے سے بتایا ہے۔

معروف اداکار نسیم وکی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ کپل شرما شور کی کی 1 قسط ریکارڈ کروانے کے 4 سے 5 لاکھ بھارتی روپے بطور معاوضہ ملا کرتے تھے، اس کے علاوہ رہائش اور کھانا پینا بھی پروگرام کی پروڈکشن کی جانب سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شو کے معاوضے کو دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی میں ڈبل بن جاتے تھے تو یہ تقریباً 10 لاکھ ہو جاتا تھا اور اگر آج کی تاریخ میں دیکھا جائے تو یہ 15 سے 20 لاکھ بن جاتے ہیں۔

نسیم وکی نے بتایا کہ بھارتی کامیڈی پروگرام کے اسکرپٹ کے لیے 7 سے 8 رائٹرز ہوتے ہیں، جو اسکرپٹ لکھتے ہیں، پھر ایک دن ریہرسلز اور ایک دن ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ نسیم وکی معروف بھارتی کامیڈی پروگرام کپل شرما شومیں کام کرتے رہے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کیا۔ ان دنوں پاکستان کے کئی اداکار جن میں افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی ودیگر بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More