کام سے پہلے مزدوری ضرور طے کرلیں ورنہ ۔۔ مزدوری مانگنے پر پلمبر کے ساتھ چونکا دینے والا واقعہ

ہماری ویب  |  Nov 14, 2023

گھر میں کسی بھی چھوٹے موٹے کام کیلئے اکثر پلمبر، الیکٹریشن یا کسی مزدور کی خدمات لی جاتی ہیں اور کئی بار مزدوری کی وجہ سے تکرار بھی ہوتی ہے تاہم اسپین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مزدوروں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

اسپین کے شہر مالاگا میں پلمبر کو ایک شہری کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں اسے گھر میں پانی کے ٹوٹے پائپ کی مرمت کے لیے بلایا گیا، جب پلمبر نے کام دیکھ کر مزدوری بتائی تو گھر کا مالک آپے سے باہر ہو گیا اور اس نے پلمبر پر گن تان لی اور قتل کی دھمکی دیتے ہوئے یرغمال بنا لیا۔

پلمبر کی خوش قسمتی تھی کہ پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں سے اونچی آوازیں سننے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور شہری سے یرغمالی کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا تو شہری نے انکار کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر کوئی اس کے قریب بھی آیا تو وہ پاس رکھے سلنڈر کو دھماکے سے اڑا دے گا۔

پولیس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو غیرمسلح کرکے فوری طور پر گرفتار کرلیااور تحقیق کے بعد شہری کو قصور وار قرار دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مضبوط شواہد ہیں جس کی بنیاد پر اسے طویل مدتی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک میں قانون انتہائی سخت ہے اور کسی بھی شہری کو قانون کی خلاف ورزی پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے گھر کا مالک اس وقت قانون کی گرفت میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More