بچوں اور والدین کی بڑی ٹینشن ختم کیونکہ ۔۔ اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

ہماری ویب  |  Nov 14, 2023

سندھ حکومت نے اسکولوں میں سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کرکے طلبہ اور والدین کی بڑی پریشانی ختم کردی، صوبے میں  امتحانات کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔

نگران وزیر تعلیم رعنا حسین کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل سے شروع ہوگا، گرمی اور سردی کی چھٹیوں کا شیڈول برقراررکھا گیا ہے، میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے جب کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے

میٹرک کے نتائج 31 جولائی اور انٹرکے نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک آئیں گے جب کہ موسم گرما کی تعطیلات میں اساتذہ کے لیے 15 روز کا تربیتی سیشن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طلبہ کی چھٹیوں میں تبدیلی کے حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر والدین کو پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ برسوں سے جاری شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے والدین کو بھی اپنا شیڈول ترتیب دینا تھا تاہم حکومت کے چھٹیوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے سے طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین کی پریشانی بھی ختم ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More