اب کوئی دوسرا آپ کی چیٹ نہیں پڑھ سکے گا کیونکہ ۔۔ واٹس ایپ کونسا فیچر لانچ کرنے جا رہا ہے جو آپ کی چیٹ کو مزید محفوظ بنا دے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 14, 2023

واٹس ایپ نے پھر اپنے صارفین کی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کی واٹس ایپ چیٹ دیگر افراد سے محفوظ رہے گی اور کوئی آپ کی چیٹ پڑھ نہیں سکے گا۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس اپ میں سیکرٹ کوڈ نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق چیٹ لاک فیچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔

وہ ان چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔سیکرٹ کوڈ کا فیچر چیٹ لاک کی سیٹنگز کے اندر ہوگا۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More