ناراض ہونے کے بجائے اتنا مہنگا تحفہ دے دیا ۔۔ بیوی نے دوسری شادی پر شوہر کو اتنی مہنگی گاڑی کیوں گفٹ کردی؟

ہماری ویب  |  Nov 13, 2023

اسلام میں 4شادیوں کی اجازت کے باوجود پاکستان میں مردوں کی دوسری شادی کو بھی اکثر معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے لیکن کویت میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی ناصرف اجازت دی بلکہ مہنگی گاڑی کا تحفہ بھی دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کویت میں بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔خاتون کا اپنے شوہر سے کہنا تھا کہ آپ نے میرے ساتھ بیحد اچھا سلوک کیا ہے اور میرے جذبات کا خیال رکھا ہے اور میرے لیے اپنے دل میں ایک کشادہ گھر بنایا ہے، خدا کاشکر ہے۔

پہلی بیوی نے اپنے پیغام میں شوہر سے کہا کہ اس دن آپکامیرے ساتھ ہونا، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ خدا آپ کو کامیابی عطا کرے۔ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ کئی عرب ممالک میں مردوں کی ایک سے زائد شادیاں معمول کی بات ہے جبکہ کئی بار تو پہلی بیویاں خود اپنے شوہروں کی دوسری ، تیسری اور چوتھی شاد ی کرواتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More