چھوٹی سی شرارت بہت مہنگی پڑسکتی ہے ۔۔ پالتو کتیا نے ایسا کیا کھالیا جو اسے اسپتال لے کر جانا پڑگیا؟

ہماری ویب  |  Nov 13, 2023

گھروں میں چھوٹے چھوٹے پالتو جانوروں کی شرارتیں اکثر مالکان کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی بھی دلچسپی کا سبب بن جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی ان ننھے منے جانوروں کی شرارتیں خود ان کیلئے بھی نقصان دہ بن جاتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مولی نامی 10 سالہ چھوٹی سی کتیا نے انجانے میں مالک کے تین موزے نگل لیے۔ مالک کو واقعے کا علم تب ہوا جب مولی نے کھانے پینے سے انکار کر دیا۔

کتیا کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ الٹیاں بھی کرنے لگی۔مالک مولی کو جانوروں کے اسپتال لے گئی جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا اور مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ مولی نے مالک کے تین موزے نگل لیے ہیں۔

مولی کا نظام ہاضمہ مکمل بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کھانے پینے سے قاصر تھی۔پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے ذریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی اور اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔

کامیاب سرجری کے بعد مولی کی صحت میں بہتری آنے پر اسے اسپتال سے روانہ کردیا گیا اور اب وہ پھر سے پہلے کی طرح کھیل کود کرتی ہے۔

یاد رہے کہ پالتو جانور پالنے کا شوق تو بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک بہت مشکل کام ہے جس کیلئے مالک کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے ورنہ مولی جیسی شرارت سے بہت مشکل پیدا ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More