زیادہ زور لگانے کی کوشش نہ کریں ورنہ ۔۔ جانیں گاڑی کا پچھلا شیشہ پورا نیچے کیوں نہیں ہوتا؟

ہماری ویب  |  Nov 13, 2023

کار میں سفر کے دوران اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ پچھلی کھڑکیوں کے شیشے تھوڑے سے نیچے نظر آتے ہیں، اکثر پیچھے بیٹھنے والے لوگ کھڑی کو پورا بند کرنے کی کوشش میں زور بھی لگاتے ہیں تاہم اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو تو آپ شیشے بند کرنے کیلئے زور لگانے کی کوشش نہ کریں۔

گاڑیوں کے ماہرین کہتے ہیں کہ چاہے آپ اسے نیچے کرنے کی جتنی بھی کوشش کریں مگر کھڑکی کا کچھ حصہ ضرور اوپر موجود ہوگا ، بیشتر گاڑیوں میں پیچھے کے شیشے مکمل طور پر نیچے نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کے دروازوں میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی۔

زیادہ تر گاڑیوں میں اس وجہ سے پیچھے کی نشستوں کی کھڑکیاں مکمل طور پر دروازے میں غائب نہیں ہوتیں۔البتہ بڑی گاڑیوں میں پیچھے کے دروازے بھی بڑے ہوتے ہیں تو ان میں کھڑکیاں بھی مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شائد ایسا بچوں کے تحفظ کے لیے کیا جاتا ہے کیونکہ بچوں کو زیادہ تر پیچھے ہی بٹھایا جاتا ہے اور یہ کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ کھڑکی مکمل کھلنے سے بچے باہر گر جائیں۔مگر یہ حقیقی وجہ نہیں بلکہ اس کا مسافروں کے تحفظ سے کچھ لینا دینا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More