کوہلی کی کامیابی پر انوشکا کا جشن ۔۔ شوہرنے گراؤنڈ میں ایسا کیا کارنامہ کردیا جو اہلیہ ناچنے لگ گئیں، وائرل ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Nov 13, 2023

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں جہاں بھارت نے گزشتہ روز نیدر لینڈ کیخلاف اپنے آخری گروپ میچ میں ناقابل شکست رہنے کا شاندار ریکارڈ قائم کیا وہیں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھی ایک منفرد ریکارڈ بنایا جس پر پویلین میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما خوشی سے ناچنے لگ گئیں۔

بنگلورو میں کھیلے جانے والے بھارت کے آخری میچ کو دیکھنے کیلئے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کروائی، انہوں نے تین اوور میں 13 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرلی،ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف ویرات کوہلی کی بولنگ دیکھ کر ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما خوشی سے نہال ہوگئیں اور اسٹینڈ میں خوشی سے ناچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے اپنی بولنگ کے دوران جب نیدرلینڈز کے کھلاڑی کو آؤٹ کیا تو اس دوران وی آئی پی انکلوژر میں بیٹھی ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی جشن مناتی نظر آئیں۔انوشکا نے ویرات کوہلی کی طرح اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور ناک آؤٹ میچ میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More