12شادیاں کروں، 12 طلاق لوں لیکن ۔۔ ریحام نے تیسرے شوہر سے طلاق کا راز کھول دیا؟

ہماری ویب  |  Nov 13, 2023

معروف اینکر پرسن اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

تیسری بار طلاق کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ میں 12 شادیاں کروں اور 12 بار طلاق لوں یہ میرا مسئلہ ہے اس سے کسی کو کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔

ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات بھی کہنا چاہوں گی کہ جتنی توجہ لوگ میری زندگی پر دے رہے ہیں اتنی توجہ لوگ اگر اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے، اپنے کیریئر پر دیتے، اپنے بچوں پر دیتے یا اپنی بہن کی شادی پر دیتے تو صورتِ حال کچھ مختلف ہوتی۔

ریحام خان نے نے اپنے ویڈیو میں شوہر مرزا بلال کی طرف اشارہ کر کے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے شوہروں پر توجہ دیں کیونکہ میرے شوہر کافی زیادہ ڈیمانڈنگ ہیں۔

ریحام خان نے طلاق کی خبریں پھیلانے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی نیند خراب ہوئی لیکن میں بہت پُرسکون نیند سو رہی تھی۔ مرزا بلال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی بھی نیند خراب ہوئی وہ سو جائیں آرام سے اور جن لوگوں کو بھی ہماری طلاق کی خبر سن کر پریشانی ہوئی تھی، میں ان سے کہوں گا کہ وہ پریشان نہ ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More