ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ کا انڈیا، آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ

اردو نیوز  |  Nov 12, 2023

پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 15 نومبر کو ممبئی میں پہلے سیمی فائنل میں میزبان انڈیا کا مقابلہ کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کا میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں جاری ہے اور اگر گرین شرٹس یہ میچ جیت بھی جاتے ہیں تو ناقص نیٹ رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں گے۔

سنیچر کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے پاکستان کو 338 رنز کا ہدف دیا تھا اور پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے یہ ہدف صرف 6.4 اوورز میں حاصل کرنا تھا جو کہ ناممکن تھا۔

پاکستان کی ناکامی کی صورت میں نیوزی لینڈ نے مسلسل پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر دو ٹیمیں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 16 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

سیمی فائنل جیتنے والی دونوں ٹیمیں 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں فائنل کھیلیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More