علیزہ سحر نے شادی کرلی.. دلہا کون؟ دلہن بنی علیزہ سحر کی ویڈیوز وائرل

ہماری ویب  |  Nov 12, 2023

مشہور یوٹیوبر علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہیں. متعدد سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ علیزہ سحر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

جبکہ کچھ ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزہ دلہن کے عروسی جوڑے میں ملبوس کبھی دلہا کو ہار پہنا رہی ہیں کبھی ان کے ساتھ مسکرا رہی ہیں جبکہ ایک اسٹیج پر دونوں دلہا دلہن کی طرح ہی کھڑے ہیں اور تصاویر بنوا رہے ہیں۔

ایک نجی چینل کے مطابق علیزہ سحر کے بھائی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں جبکہ ویڈیوز میں علیزہ کو پھولوں کے زیور پہنے دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے

سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق علیزہ سحر کے دلہا کا نام دل محمد ہے اور علیزہ کی ان کی ان سے کئی سالوں سے دوستی تھی۔ مگر اس حوالے سے علیزہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More