’دبنگ‘ میں چُلبُل پانڈے کے کردار کے لیے پہلا انتخاب سلمان نہیں عرفان خان تھے: ارباز خان

اردو نیوز  |  Nov 12, 2023

انڈین اداکار اور ہدایتکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ فلم ’دبنگ‘ میں چُلبُل پانڈے کے کردار کے لیے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا پہلا انتخاب سلمان خان نہیں بلکہ عرفان خان اور رندیپ ہودا تھے۔

’ممبئی مِرر‘ کو دیے گئے ایک انٹریو میں ارباز خان کا کہنا تھا کہ ’دبنگ‘ فلم کے ہدایتکار نے جب انہیں فلم کی سکرپٹ پڑھ کر سنائی اور کہا کہ وہ چُلبُل پانڈے کا کردار انہیں (ارباز خان) کو نہیں دے رہے۔

ہدایتکار نے مجھے کہا کہ ’چُلبل سے زیادہ میں آپ میں مکھی کو دیکھتا ہوں۔‘

خیال رہے ارباز خان نے ’دبنگ‘ فلم میں چُلبُل پانڈے کے بھائی مکھی کا کردار نبھایا تھا۔

فلم میں چُلبُل پانڈے کے کردار کے لیے سلمان خان کے انتخاب کے حوالے سے ارباز خان نے کہا کہ ’اس کردار کے لیے عرفان خان اور رندیپ ہودا ہدایتکار ابھینو کیشپ کا پہلا انتخاب تھے لیکن ان دونوں میں کسی کو بھی فائنل نہیں کیا گیا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سکرپٹ سُن کر ارباز خان نے ابھینو کشیپ کو کہا کہ وہ اس فلم کو پروڈیوس کرنا چاہیں گے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’اگر ہم سلمان خان سے چُلبُل پانڈے کا کردار کروائیں تو کیسا رہے گا؟‘

ہدایتکار کے ہامی بھرنے کے بعد سلمان خان کا نام چُلبُل پانڈے کے کردار کے لیے فائنل کیا گیا تھا۔

خیال رہے ’دبنگ‘ فلم 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’دبنگ 2‘ 2012 اور ’دبنگ 3‘ 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More