ورلڈ کپ: عمدہ آغاز کے بعد انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی

اردو نیوز  |  Nov 11, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں 84 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر جونی بیئرسٹو اور جو روٹ موجود ہیں۔

سنیچر کو کوکلتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وکٹ تھوڑی خشک ہے اور اچھی لگ رہی ہے۔ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔‘

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم فخر کی اننگز کے منتظر ہیں، ہم ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔‘

انگلینڈ کی اننگزخیال رہے کہ پاکستان اس وقت ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جو کرنا ہو گا وہ ناممکن نظر آتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 50 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ ہدف دو اوورز میں حاصل کرنا ہوگا اور انگلینڈ اگر 100 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ ٹوٹل 2.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

اسی طرح اگر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو 150 رنز کا ہدف دیتی ہے تو گرین شرٹس کو یہ ٹارگٹ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم اگر پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیتی ہے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ ہدف 4.3 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔

اگر پاکستان کو انگلینڈ کی جانب سے 300 رنز کا ہدف دیا جاتا ہے تو پاکستان کو یہ ٹوٹل 6.1 ایک اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More